ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سننداپشکر قتل معاملہ :پولیس نے ہٹائی گئی بات چیت کی کینیڈا سے تفصیل طلب کی 

سننداپشکر قتل معاملہ :پولیس نے ہٹائی گئی بات چیت کی کینیڈا سے تفصیل طلب کی 

Mon, 26 Sep 2016 19:18:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 26؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی پولیس نے کینیڈا کے محکمہ انصاف کو خط لکھ کر سنندا پشکر اور ان کے شوہر اور کانگریس لیڈر ششی تھرور کے فون سے ہٹائی گئی چیٹنگ کی تفصیلات مانگی ہیں۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ محکمہ کو درخواست بھیج کر ریسرچ ان موشن لمیٹڈ (بلیک بیری)سے بات چیت کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔سینئر صحافی نلنی سنگھ نے پولیس کو بتایا تھا کہ انہوں نے سنندا کے ساتھ بات چیت کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ تھرور اور پاکستانی صحافی مہر ترار نے مبینہ طورپرپیغامات کاتبادلہ کیا تھا جنہیں تھرور کے فون سے ہٹا دیا گیا تھا۔17؍جنوری 2014کی رات کو جنوبی دہلی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے ایک کمرے میں 51سالہ سننداپشکر مردہ ملی تھیں۔ان کے مردہ ملنے سے ایک دن پہلے تھرور کے ساتھ ترار کے عشق کولے کر ان کی اس کے ساتھ ٹوئٹر پر تکرار ہوئی تھی۔سنندا کی موت کے معاملے میں تھرور سمیت کئی افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔پولیس نے 6 افراد کا پا لی گرافی ٹیسٹ بھی کرایا تھا۔یہ تمام معاملے میں اہم گواہ ہیں جن میں تھرور کا گھریلو ملازم نارائن سنگھ، ڈرائیور بجرنگی اور سنجے دیوان جو جوڑے کا قریبی دوست تھا۔فروری میں ترار سے کانگریس لیڈر اور ان کی بیوی کے ساتھ ان کے تعلقات کو لے کر ٹوئٹر پر سنندا کے ساتھ ہوئے جھگڑے کو لے کر اور سنندا کی موت سے متعلق دیگر مسائل کو لے کر پوچھ گچھ کی گئی تھی۔


Share: